مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا قام من مجلسه باب: اس دعا کا بیان جو آدمی اپنی مجلس سے اُٹھتے وقت مانگے
حدیث نمبر: 31296
٣١٢٩٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن حجاج بن دينار عن أبي هاشم عن أبي العالية عن أبي برزة الأسلمي قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقول إذا أراد أن يقوم من المجلس: "سبحانك اللهم وبحمدك، أشهد أن لا إله إلا أنت، أستغفرك وأتوب إليك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزۃ الاسلمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مجلس سے اٹھنے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں، اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔