مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به للعامة: كيف هو؟ باب: جو دعا عوام کے لیے مانگی جاتی ہے ؟ وہ کیسے مانگی جائے؟
حدیث نمبر: 31295
٣١٢٩٥ - حدثنا حسين بن علي عن عبيد بن عبد الملك قال: كان عمر بن عبد العزيز يقول: اللهم أصلح من كان صلاحه صلاحًا لأمة محمد، اللهم وأهلك من كان هلاكه صلاحًا للأمة محمد ﷺ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! تو اصلاح فرما اس شخص کی جس کا ٹھیک ہونا امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حق میں بہتر ہو۔ اے اللہ ! اور تو ہلاک فرما دے اس شخص کو جس کی ہلاکت امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حق میں بہتر ہو۔