مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31288
باب: جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
٣١٢٨٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي ميسرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقول عند منامه: "أعوذ بوجهك الكريم وكلماتك التامة من شر ما أنت باطش بناصيته، اللهم إنك (أنت) (١) تكشف المأثم والمغرم، اللهم لا يخلف وعدك ولا يهزم جندك، ولا ينفع ذا الجد منك الجد، سبحانك وبحمدك (٢).حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوتے قت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : (اے اللہ) میں آپ کی سخی ذات کی اور آپ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی آپ کی قبضہ میں ہو، اے اللہ ! آپ ہی گناہوں اور قرض سے چھٹکارا دلاتے ہیں، اے اللہ ! تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، اور تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جاسکتی، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ تو سب عیبوں سے پاک ہے اور تو اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔