مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟ باب: جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
حدیث نمبر: 31280
٣١٢٨٠ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم عن سواء عن حفصة أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا أخذ مضجعه قال: " (١) رب قني عذابك يوم تبعث عبادك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بستر پر لیٹ کر یہ دعا فرماتے : میرے رب ! مجھے اپنے عذاب سے بچا لے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (يا).