مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31275
باب: جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
٣١٢٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا زهير عن أبي إسحاق عن فروة بن نوفل عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ قال له: " (مجيء) (١) ما جاء بك؟ " قال: يا رسول اللَّه تعلمني شيئًا أقوله عند منامي قال: "إذا أخذت مضجعك فاقرأ: ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، ثم نم على (خاتمتها) (٢) فإنها براءة من الشرك" (٣).حضرت نوفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا ؟ آنے والے کیا چیز تمہیں لے کر آئی ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ مجھے کوئی دعا سکھلا دیجیے جو میں سونے کے وقت پڑھ لیا کروں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو یہ سورت کافرون پڑھ لیا کرو !ً ” کہہ دیجیے ! اے کافرو ! “ پھر اس کے خاتمہ پر سو جایا کرو کہ یہ شرک سے بری ہونے کا پروانہ ہے۔