مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟ باب: وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
٣١٢٦٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثني) (١) (فطر) (٢) قال: حدثني عبد اللَّه ابن عبيد بن عمير عن رجل من أصحاب محمد قال: من قال حين يصبح: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، بيده الخير وهو على كل شيء قدير، عشر مرات، رفع له عشر درجات ومحي عنه عشر سيئات وبرئ يؤمئذ (من) (٣) النفاق حتى يمسي، (وإن) (٤) قال حين يمسي كان مثل ذلك وبرئ من النفاق حتى يصبح (٥).حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک شخص نے فرمایا : جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اسی کے قبضہ میں بھلائی ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اس کے دس درجہ بلند کیے جاتے ہیں، اور اس کی دس برائیاں مٹا دی جاتی ہیں، اور وہ شخص اس دن شام تک نفاق سے بری ہوجاتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ کلمات کہے گا، تو اتنا ہی ثواب ملے گا، اور صبح تک نفاق سے بری ہوگا۔