مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟ باب: وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 31253
٣١٢٥٣ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا محمد بن عبد الرحمن بن (المجبر) (١) عن صفوان بن سليم عن عطاء بن يسار قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قال: حين يمسبى رضيت باللَّه ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد رسولا، فقد أصاب حقيقة الإيمان" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص شام کے وقت کہے : میں اللہ کو رب مان کر، اور اسلام کو دین مان کر ، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رسول مان کر راضی ہوں، تحقیق اس شخص نے ایمان کی حقیقت کو پا لیا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (الخير).