حدیث نمبر: 31250
٣١٢٥٠ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن منصور عن محمد بن المنكدر قال: حدثت أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول إذا أصبح: "بك أصبحنا، وبك (نحيا) (٢)، وبك نموت، وإليك (النشور) (٣) "، وإذا أمسى قال: " (اللهم) (٤) بك أمسينا ويك نحيا وبك نموت، وإليك المصير" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صبح ہوتی تو یوں فرماتے تھے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم صبح کرتے ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہی ہم مریں گے، اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اور جب شام ہوتی تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم شام کرتے ہیں ، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم مریں گے۔ اور تیری طرف ہی ٹھکانہ ہے۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عبيد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط، هـ]: (المصير).
(٤) سقط من: [ب، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31250
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ محمد بن المنكدر تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31250، ترقيم محمد عوامة 29891)