مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟ باب: وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 31245
٣١٢٤٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا أصبح قال: ["أصبحنا على فطرة الإسلام، وكلمة الإخلاص، ودين نبينا محمد، وملة أبينا إبراهيم حنيفًا وما كان من المشركين" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن أبزی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صبح ہوتی تو یہ دعا فرماتے : ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر ، اور اخلاص سے بھرے کلمہ پر، اور ہمارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین پر، اور ہمارے والد ابراہیم کی ملت حنیفہ پر، اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے۔