مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31243
باب: وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟
٣١٢٤٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم ابن سويد عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا أمسى قال: "أمسينا وأمسى الملك للَّه والحمد للَّه (١)، لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، اللهم إني اسألك من خير هذه الليلة وخير ما فيها، وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها، اللهم إني أعوذ بك من الكسل، والهرم، و (سوء) (٢) الكبر وفتنة الدنيا وعذاب القبر" (٣).حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب شام ہوتی تو یہ دعا فرماتے : ہم نے شام کی اور اللہ کے ملک نے شام کی، اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں نہیں ہے اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق، جو تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اے اللہ ! میں آپ سے اس رات کی بھلائی کا اور جو بھلائی اس رات میں ہے اس کا سوال کرتا ہوں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس رات کے شر سے اور جو شر اس رات میں موجود ہے اس سے، اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں سستی اور بڑھاپے سے، اور بڑھاپے کی برائی سے، اور دنیا کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔