مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31233
باب: نماز کے بعد جو کلمات کہے جاتے ہیں
ما يقال: في دبر الصلوات؟
٣١٢٣٣ - (و) (١) عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع سمعه من (أبي) (٢) عمر عن أبي الدرداء قال: قلت: يا رسول اللَّه ذهب الأغنياء بالأجر، يصلون كما نصلي، ويصومون كما نصوم، ويحجون كما نحج، ويتصدقون ولا نجد ما نتصدق (٣)، قال: فقال: "ألا أدلكم على شيء إذا فعلتموه أدركتم من سبقكم، ولا يدرككم من بعدكم إلا من عمل بالذي تعملون: تسبحون اللَّه ثلاثًا وثلاثين، وتحمدونه ثلاثًا (وثلاثين) (٤)، وتكبرونه أربعًا وثلاثين في دبر كل صلاة" (٥).حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مالدار لوگ اجر وثواب میں ہم سے بڑھ گئے ہیں۔ وہ لوگ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں، اور وہ لوگ روزے رکھتے ہیں جیسا کہ ہم روزے رکھتے ہیں، اور وہ لوگ حج بھی کرتے ہیں جیسا کہ ہم حج کرتے ہیں، اور وہ صدقہ بھی دیتے ہیں، اور ہم اتنا مال ہی نہیں پاتے جس کا صدقہ کریں ؟ حضرت ابو الدرداء کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کو اگر تم کرو گے تو سبقت کرنے والوں کے اجر کو پہنچ جاؤ گے اور تمہارے بعد تمہارے اجر تک صرف وہی پہنچ سکے گا جو تمہاری طرح یہ عمل کرے گا : ” تم لوگ ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ، اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہا کرو۔ “