حدیث نمبر: 31229
٣١٢٢٩ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (خلقان) (١) لا يحافظ عليهما رجل إلا دخل الجنة، هما يسير ومن يفعلهما قليل"، قيل: ما هما يا رسول اللَّه؟ قال: "الصلوات الخمس يسبح الرجل في دبر كل صلاته عشرًا، ويحمد عشرًا، ويكبر عشرًا، فذلك خمسون ومائة على اللسان، وألف (وخمسمائة) (٢) في الميزان"، قال: ولقد رأيت رسول اللَّه ﷺ يعدهن في يده، ويسبح ثلاثًا وثلاثين، ويحمد ثلاثًا وثلاثين، ويكبر أربعًا وثلاثين، عند مضجعه من الليل، (فذلك) (٣) مائة على اللسان، وألف في الميزان، فأيكم يذنب في الليلة ألفين وخمسمائة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو اچھی عادتیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان عادات کی حفاظت کرے گا تو جنت میں داخل ہوگا، یہ دونوں آسان ہیں اور پھر بھی ان کے کرنے والے تھوڑے ہیں، پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! وہ دو عادات کون سی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پانچ نمازیں ہیں، جو شخص ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ، اور دس مرتبہ الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہے گا تو یہ زبان سے کہنے کے اعتبار سے ڈیڑھ سو (١٥٠) ہیں اور ترازو پر وزن کرنے کے اعتبار سے ڈیڑھ ہزار (١٥٠٠) ہوں گی، حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو انگلیوں پر بھی شمار فرمایا اور دوسری (٢) اچھی عادت یہ ہے کہ آدمی رات کو بستر پر لیٹتے وقت تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہے گا، تو یہ زبان سے کہنے کے اعتبار سے سو (١٠٠) ہیں اور ترازو پر وزن کے اعتبار سے ہزار ہوں گے ۔ پس تم میں سے کون ہے جو رات کو ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہو ؟ “

حواشی
(١) في المصادر: (خلتان).
(٢) في [أ، ب، ط]: (ومئة).
(٣) في [هـ]: (وإذا أوى إلى فراشه سبح وحمد وكبر مائة فتلك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31229
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه أحمد (٦٤٩٨)، والترمذي (٣٤١٠)، وأبو داود (٥٠٦٥)، وابن حبان (٢٠١٢)، والنسائي ٣/ ٧٤، والبخاري في الأدب المفرد (١٢١٦)، والحميدي (٥٨٣)، وعبد الرزاق (٣١٨٩)، وعبد بن حميد (٣٥٦)، وابن السني (٧٤٩)، وابن ماجه (٩٢٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31229، ترقيم محمد عوامة 29874)