مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31219

باب: نماز کے بعد جو کلمات کہے جاتے ہیں

ما يقال: في دبر الصلوات؟

حدیث نمبر: 31219
٣١٢١٩ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا مسعر عن محمد بن عبد الرحمن عن طيسلة عن ابن عمر قال: من قال (١) دبر كل صلاة وإذا أخذ مضجعه: اللَّه أكبر كبيرا عدد الشفع والوتر وكلمات اللَّه التامات الطيبات المباركات -ثلاثًا، ولا إله إلا اللَّه مثل ذلك، كن له في قبره نورًا، وعلى الجسر نورًا، وعلى الصرط نورًا حتى يدخلنه الجنة -أو يدخل الجنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طیسلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے : جو شخص ہر نماز کے بعد اور جب اپنے بستر پر لیٹے تو یہ کلمات کہے : اللہ بڑی کبریائی والا ہے، طاق اور جفت کے عدد کے برابر، اور اللہ کے مکمل ، پاکیزہ اور بابرکت کلمات کے عدد کے برابر۔ تین مرتبہ، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تین مرتبہ۔ تو یہ کلمات اس شخص کے لیے قبر میں نور بن جائیں گے، اور پل پر نور بن جائیں گے، اور صراط پر نور بن جائیں گے، یہاں تک کہ اس بندے کو جنت میں داخل کروائیں گے یا فرمایا : وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: زيادة (في).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31219
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 29866»