٣١٢١١ - حدثنا يحيى بن إسحاق (أخبرنا) (١) الليمث بن سعد عن (الحكيم) (٢) بن عبد اللَّه بن قيس عن عامر بن سعد عن أبيه سعد أنه قال: من قال: إذا قال: المؤذن أشهد أن لا إله إلا اللَّه رضيت باللَّه ربًا، وبالإسلام دينًا، وبمحمد نبيًا، غفر له ذنوبه، فقال له رجل: يا سعد ما تقدم من ذنبه وما تأخر؟ قال: لا هكذا سمعت رسول اللَّه ﷺ يقوله (٣).حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سعد نے فرمایا : جو شخص مؤذن کی آواز سن کر یہ کلمات کہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے : میں اللہ کو رب مان کر، اسلام کو دین مان کر، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبی مان کر راضی ہوں، تو اس شخص کے تمام گناہوں کی مغفرت کردی جاتی ہے، پھر ایک آدمی ان سے کہنے لگا : اے سعد ! اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ؟ حضرت سعد نے فرمایا : نہں س، میں نے صرف اتنی بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔