مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
الرجل يتعار من الليل، ما يدعو به؟ باب: جو آدمی رات کو نیند سے جاگ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
حدیث نمبر: 31200
٣١٢٠٠ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الرحمن بن إسحاق عن القاسم بن عبد الرحمن عن (عبد اللَّه) (١) بن مسعود أنه قال: من تعار من الليل فقال: لا إله إلا أنت، رب ظلمت نفسي فاغفر لي، (إلا) (٢) خرج من ذنوبه كما تخرج الحية من سلخها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات کو نیند سے جاگ جائے پھر وہ یہ کلمات کہہ لیا کرے : نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، اے میرے مالک ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے تو میری مغفرت فرما دے، تو وہ شخص گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہو کر نکلے گا جیسے سانپ اپنی کچیلی سے نکلتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) سقط من: [هـ].