مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31195

باب: آدمی کو سجدے میں جن دعائوں کی رخصت دی گئی ہے

ما رخص للرجل يدعو به في سجوده؟

حدیث نمبر: 31195
٣١١٩٥ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عاصم قال: كان أبو وائل يقول وهو ساجد: رب إن تعفُ عني تعفُ عن طَوْل منك، وإن تعذبني تعذبني غير ظالم ولا مسبوق، ثم يبكي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عاصم فرماتے ہیں : کہ حضرت ابو وائل سجدے کی حالت میں یوں دعا فرماتے تھے : اے میرے مالک ! اگر آپ مجھے معاف کریں گے تو یہ معاف کرنا آپ کی مہربانی سے ہوگا اور اگر مجھے عذاب دیں گے تو عذاب دینے میں آپ نہ تو ظلم کرنے والے ہوں گے اور نہ ہی کوئی آپ سے بچ کر نکل سکے گا، پھر حضرت ابو وائل رونے لگتے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31195
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37639، ترقيم محمد عوامة: 29844»