مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31193
باب: آدمی کو سجدے میں جن دعائوں کی رخصت دی گئی ہے
ما رخص للرجل يدعو به في سجوده؟
حدیث نمبر: 31193
٣١١٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عاصم عن زر بن حبيش عن علي قال: من أحب الكلم إلى اللَّه أن يقول العبد وهو ساجد: ظلمت نفسي فاغفر لي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کے نزدیک محبوب ترین کلمات میں سے یہ ہے : کہ اس کا بندہ سجدہ کی حالت میں یہ کلمات کہے : میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے پس تو میری بخشش فرما۔