مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من قال: إذا دعوت فابدأ بنفسك؟ باب: جو شخص یوں کہے: جب تم دعا کرو تو اپنے آپ ہی سے ابتدا کرو
حدیث نمبر: 31191
٣١١٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن أبي الدرداء الأنصاري قال: قالت عائشة لابن أختها: إنك إن تدعو لنفسك خير من أن يدعو لك القاص (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء انصاری فرماتے ہیں : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھانجے سے فرمایا : بیشک تو اپنے لیے خود دعا کرے یہ اس سے بہت بہتر ہے کہ کوئی واعظ تیرے لیے دعا کرے۔
حواشی
(١) منقطع؛ سلمة بن كهيل لم يسمع من أبي الدرداء.