مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31186
باب: استسقاء میں کیا دعا مانگی جائے؟
ما يدعى به في الاستسقاء؟
٣١١٨٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: يا كعب، حدثنا عن رسول اللَّه ﷺ قال: كنا عند رسول اللَّه ﷺ فجاءه رجل، فقال: يا رسول اللَّه، استسق اللَّه لمضر قال: فرفع رسول اللَّه ﷺ (يديه) (١) فقال: اللهم اسقنا غيثًا مريعًا مريئًا عاجلًا غير (رائث) (٢)، نافعًا غير ضار"، قال: فما جمعوا حتى (أجيبوا) (٣)، فأتوه فشكوا إليه (المطر) (٤) فقالوا: يا رسول اللَّه، (قد) (٥) تهدمت البيوت فقال (رسول اللَّه ﷺ بيده) (٦): "اللهم حوالينا ولا علينا"، قال: فجعل السحاب (يتقطع) (٧) يمينًا وشمالًا (٨).حضرت شرحبیل بن السِّمط فرماتے ہیں : ہم نے حضرت کعب بن مرّہ سے کہا : آپ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کریں ؟ پس وہ فرمانے لگے : ہم ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قبیلہ مضر والوں کے لیے پانی کی دعا فرمائیے، حضرت کعب فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائی : اے اللہ ! ہمں ا سیراب کر دے ایسی بارش سے جو زمین کو سبز و شاداب کر دے، نفع بخش ہو، جلد آئے نہ کہ دیر سے، فائدہ پہنچانے والی ہو نہ کہ نقصان پہنچانے والی ہو، حضرت کعب فرماتے ہیں : لوگوں نے ابھی ایک جمعہ بھی نہیں گزارا تھا یہاں تک کہ ان کی دعا قبول ہوگئی، پس لوگ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بارش کی شکایت کرنے لگے، پس لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تحقیق گھر گرنے لگے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے پھر دعا فرمائی : اے اللہ ! ہمارے ارد گرد بارش نازل فرما اور ہم پر مت نازل کر، حضرت کعب فرماتے ہیں : کہ یکایک بادل دائیں اور بائیں چَھٹ گئے۔