مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31184
باب: جب ہوا چلے تو کیا دعا کریـں؟
ما يدعى به للريح إذا هبت؟
٣١١٨٤ - حدثنا يزيد بن المقدام بن شريح عن (أبيه) (١) [المقدام (بن شريح) (٢) عن أبيه] (٣) أنه ذكر عن عائشة حدثته أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا رأى سحابًا مقبلًا من أفق من الآفاق ترك ما هو فيه -وإن كان في (صلاته) (٤) - حتى يستقبله فيقول: "اللهم إنا نعوذ بك من شر ما أرسل به"، فإن أمطر قال: "اللهم سيبًا نافعًا"، مرتين أو ثلاثًا، فإن كشفه اللَّه ولم يمطر حمد اللَّه على ذلك (٥).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : یقینا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسمان کے کسی کنارے سے بادل آتا ہوا دیکھتے تو جس کام میں مشغول ہوتے اسے چھوڑ دیتے اگرچہ نماز پڑھنے میں ہی مشغول ہوں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا استقبال کرتے ہوئے فرماتے : ” اے اللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس چیز کے شر سے جس کے ساتھ یہ بادل بھیجا گیا ہے “ پس اگر بارش ہونے لگتی تو فرماتے : اے اللہ ! اس ہونے والی بارش کو نفع والا بنا دے ۔ دو یا تین مرتبہ پڑھتے۔ پس اگر اللہ بادلوں کو ہٹا دیتا اور بارش نہ ہوتی تو اس بات پر اللہ کی حمد وثناء کرتے۔