٣١١٨٤ - حدثنا يزيد بن المقدام بن شريح عن (أبيه) (١) [المقدام (بن شريح) (٢) عن أبيه] (٣) أنه ذكر عن عائشة حدثته أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا رأى سحابًا مقبلًا من أفق من الآفاق ترك ما هو فيه -وإن كان في (صلاته) (٤) - حتى يستقبله فيقول: "اللهم إنا نعوذ بك من شر ما أرسل به"، فإن أمطر قال: "اللهم سيبًا نافعًا"، مرتين أو ثلاثًا، فإن كشفه اللَّه ولم يمطر حمد اللَّه على ذلك (٥).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : یقینا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسمان کے کسی حصہ میں گھنا بادل دیکھتے تو جس کام میں مشغول ہوتے اسے چھوڑ دیتے اگرچہ نماز پڑھنے میں ہی مشغول ہوں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا استقبال کرتے ہوئے فرماتے : ” اے اللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس بھیجے ہوئے بادل کے شر سے “ پس اگر بارش ہونے لگتی تو فرماتے : اے اللہ ! اس ہونے والی بارش کو نفع والا بنا دے ۔ دو یا تین مرتبہ پڑھتے۔ پس اگر اللہ بادلوں کو ہٹا دیتا اور بارش نہ ہوتی تو اس بات پر اللہ کی حمد وثناء کرتے۔