مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
دعاء النبي ﷺ: "طهرني بالثلج" باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا: اے اللہ! مجھے برف سے پاک فرما دے
٣١١٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن (أبي زرعة عن) (١) أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا كبر سكت بين التكبير والقراءة قال: فقلت له: بأبي (٢) وأمي أرأيت سكوتك بين التكبير والقراءة أخبرني ما تقول؟ قال: "أقول اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب، اللهم نقني من خطاياي كالثوب الأبيض من الدنس، اللهم (اغسلني من) (٣) خطاياي بالماء والبرد والثلج" (٤).حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لئے تکبیر کہتے تھے تو تکبیر اور قراءت کے درمیان کچھ دیر خاموش رہتے تھے، ابوہریرہ کہتے ہیں : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا : میرے ماں ، باپ آپ پر قربان ہوں ، میں تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاموش رہنے کو دیکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا پڑھتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” میں یہ دعا پڑھتا ہوں : اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا لمبا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے، اے اللہ ! آپ مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف کردیں جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف فرماتے ہیں، اے اللہ ! مجھ سے میرے گناہوں کو پانی ، اولے اور بارانی برف سے دھو دیں۔