مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا خرج من منزله؟ باب: جب آدمی اپنے گھر سے نکلے تو کیا دعا کرے؟
٣١١٦٤ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن مجاهد عن ابن (ضمرة) (١) عن كعب قال: إذا خرج الرجل من منزله (استقبلته الشياطين) (٢) فإذا قال: بسم اللَّه، قالت الملائكة، هديت، وإذا قال: توكلت على اللَّه، قالت: كفيت، وإذا قال: لا حول ولا قوة إلا باللَّه، قالت: حفظت، فتقول الشياطين بعضها لبعض: ما سبيلكم على من كفي وهدي و (حفظ) (٣).حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو بہت سارے شیاطین اس کا استقبال کرتے ہیں، پس جب وہ کہتا ہے : میں اللہ کا نام لے کر گھر سے نکلا ، فرشتے کہتے ہیں : تجھے ہدایت دی گئی، اور جب وہ آدمی کہتا ہے : میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں، فرشتے کہتے ہیں : تیری کفایت کی گئی ہے، اور جب وہ آدمی کہتا ہے : گناہوں سے بچنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے، فرشتے کہتے ہیں : تیری حفاظت کی گئی ہے۔ پس پھر شیاطین ایک دوسرے سے کہتے ہیں : تم لوگ کیسے اس شخص پر سرکشی کرسکتے ہو جس کی کفایت کی گئی ہو، اور جس کو ہدایت دی گئی ہو، اور جس کی حفاظت کی گئی ہو۔