مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
(من) كان يقول: يا مقلب القلوب؟ باب: اس شخص کا بیان جو یوں دعا کرتا ہو: اے دلوں کو پھیرنے والے!
٣١١٦٠ - حدثنا يزيد أخبرنا همام بن يحيى عن علي بن زيد عن أم محمد عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يقول: "يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك"، قلت: يا رسول اللَّه، إنك تدعو بهذا الدعاء، قال: "يا عائشة، أوما علمت أن القلوب -أو قال: قلب (ابن) (١) آدم بين أصبعي اللَّه- إذا شاء أن يقلبه إلى هدى قلبه، وإذا شاء أن يقلبه إلى (ضلالة) (٢) قلبه" (٣).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے : اے دلوں کو پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ یہ دعا فرما رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! کیا تو نہیں جانتی کہ لوگوں کے دل، یا یوں فرمایا : آدم کے بیٹے کا دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے ، اللہ جب چاہتے ہیں اس کے دل کو ہدایت کی طرف پھیر دیتے ہیں ، اور جب چاہتے ہیں اس کے دل کو گمراہی کی طرف پھیر دیتے ہیں ؟ “