حدیث نمبر: 31151
٣١١٥١ - حدثنا الفضل بن دكين (١) (حدثنا) (٢) سفيان (حدثنا) (٣) عمرو بن مرة عن أبي الحسن يعني هلال بن يساف قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن في الجمعة لساعة لا يوافقها رجل مسلم يسأل اللَّه فيها (خيرًا) (٤) إلا أعطاه"، فقال رجل: يا رسول اللَّه (ماذا (أسأله؟)) (٥) (٦) قال: "سل اللَّه العافية في الدنيا والآخرة" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الحسن ھلال بن یساف فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راشاد ہے کہ : جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہوتی ہے ، مسلمان بندہ اس گھڑی سے موافقت نہیں کرتا اور اللہ سے بھلائی کا سوال نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں تو ایک آدمی کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اس میں کیا مانگوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو اللہ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کر۔
حواشی
(١) زاد في [هـ]: (قال).
(٢) في [ك]: (أخبرنا)، وسقط من: [ط].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (شيئًا).
(٥) في [ك]: (سئل).
(٦) سقط من: [أ، ب، ط].