مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31149

باب: عافیت کی دعا کرنے کا بیان

الدعاء بالعافية

حدیث نمبر: 31149
٣١١٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١): أخبرنا أبو مالك الأشجعي عن أبيه أنه سمع رسول اللَّه ﷺ وأتاه (رجل) (٢) فقال: كيف أقول حين أسأل ربي؟ قال: " (قل) (٣): اللهم (اغفر لي وارحمني) (٤) وعافني وارزقني -وجمع أصابعه الأربع (إلا) (٥) الإبهام- فإن هؤلاء يجمعن لك دينك ودنياك" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مالک الاشجعی کے والد فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے : ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور کہنے لگا : جب میں اپنے رب سے سوال کروں تو کیسے دعا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو کہہ : اے اللہ ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے عافیت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا کر، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ اپنی چاروں انگلیوں کو جمع کر کے فرمایا : پس یہ ساری چیزیں تیرے دین و دنیا کو شامل ہیں۔ (یا جمع کرتی ہیں)

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) في [جـ، ك]: (ارحمني واغفر لي).
(٥) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31149
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٧)، وأحمد (١٥٨٧٧).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2697، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1946، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3845، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16122، 16126، 27855، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8184، 8185، ترقيم محمد عوامة: 29798»