٣١١٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١): أخبرنا أبو مالك الأشجعي عن أبيه أنه سمع رسول اللَّه ﷺ وأتاه (رجل) (٢) فقال: كيف أقول حين أسأل ربي؟ قال: " (قل) (٣): اللهم (اغفر لي وارحمني) (٤) وعافني وارزقني -وجمع أصابعه الأربع (إلا) (٥) الإبهام- فإن هؤلاء يجمعن لك دينك ودنياك" (٦).حضرت ابو مالک الاشیعس کے والد فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے : ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور کہنے لگا : جب میں اپنے رب سے سوال کروں تو کیسے دعا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو کہہ : اے اللہ ! مجھ پر رحم فرما، اور مجھے بخش دے، اور مجھے عافیت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا کر، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ اپنی چاروں انگلیوں کو جمع کر کے فرمایا : پس یہ ساری چیزیں تیرے دین و دنیا کو شامل ہیں۔ (یا جمع کرتی ہیں)