٣١١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (قلد) (١) بن (الحباب) (٢) قال: حدثني عبد الجليل بن عطية قال: حدثني جعفر بن ميمون قال: (حدثني) (٣) عبد الرحمن ابن أبي بكرة قال: سمعت أبي يدعو بهذا الدعاء: اللهم عافني في بدني، اللهم عافني في سمعي، اللهم عافني في بصري، لا إله إلا أنت غدوة وعشية، [فقلت له: يا أبت سمعتك وأنت تدعو بهذا الدعاء غدوة وعشية] (٤)، قال: يا بني إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يدعو به، وأنا أحب أن أستن بسنته (٥).حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ میں سنتا تھا میرے والد صبح و شام یہ دعا پڑھا کرتے تھے : ” اے اللہ تو میرے جسم میں مجھے عافیت بخش دے ، اے اللہ ! تو میرے دیکھنے میں مجھے عافیت بخش دے، نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے “ پس میں نے اپنے والد سے کہا : اے ابا جان ! میں آپ کو سنتا ہوں آپ صبح و شام یہ دعا پڑھتے ہیں ؟ وہ فرمانے لگے : اے میرے لاڈلے بیٹے ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے، اور میں پسند کرتا ہوں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو اپنانے والا ہوں۔