حدیث نمبر: 31121
٣١١٢١ - حدثنا ابن إدريس عن ابن عجلان عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يقل أحدكم: (اللهم) (١) اغفر لي إن شئت وليعزم في المسألة، فإنه لا مكره له" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی ایسا مت کہے : اگر تو چاہے تو میری بخشش فرما، بلکہ اس کو چاہیے کہ وہ اپنی دعا میں پختہ یقین پیدا کرے، پس یقینا اللہ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].