حدیث نمبر: 31120
٣١١٢٠ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا دعا أحدكم فليعزم في الدعاء، ولا يقل: اللهم إن شئت (١)، فإن اللَّه لا مستكره (له) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ : جب بھی تم میں سے کوئی ایک دعا کرے تو اس کو چاہیے پختہ یقین کے ساتھ دعا کرے، ایسا مت کہے : اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا فرما، پس یقینا اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (فاعطني) عن الأدب المفرد.
(٢) سقط من: [جـ، ك].