مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما كان النبي ﷺ يقوله عند الكرب باب: جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصیبت و پریشانی کے وقت مانگی ہے
حدیث نمبر: 31112
٣١١١٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن عبد الجليل بن عطية قال: حدثني جعفر بن ميمون قال: حدثني عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: حدثني أبي: أن رسول اللَّه ﷺ قال: "كلمات (للمكروب) (١): اللهم رحمتك أرجو، فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين، وأصلح لي شأني كله، لا إله إلا أنت" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پریشانی کے کلمات یوں بیان کیے ہیں : اے اللہ ! میں صرف آپ کی رحمت کی امید کرتا ہوں پس مجھے پلک جھپکنے کے بقدر بھی میرے نفس کے سپرد مت فرما، اور میرے تمام معاملات کو درست فرما دے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (المكروب).