مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31109
باب: مختلف مواقع کی منقول دعائوں کا بیان
باب
حدیث نمبر: 31109
٣١١٠٩ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: كان رسول اللَّه ﷺ يدعو: "اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين، وغلبة العدو، وبوار (الأيم) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں قرض کے غالب آنے سے، اور دشمن کے غلبہ سے، اور بغیر شوہر والی عورت کے نکاح کے بغیر بیٹھے رہ جانے سے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (الديم).