٣١٠٩٨ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر قال: حدثنا محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبي هريرة عن عائشة قالت: فقدت رسول اللَّه ﷺ ذات ليلة من الفراش، (فالتمسته) (١)، فوقعت يدي على بطن قدميه وهو في المسجد وهما منصوبتان، وهو يقول: " (إني) (٢) أعوذ (٣) (برضاك من سخطك) (٤)، وبمعافاتك من عقويتك وأعوذ بك منك، لا أحصي ثناءًا عليك، أنت كما أثنيت على نفسك" (٥).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے : بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔