٣١٠٨٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو معاوية عن عاصم الأحول عن أبي عثمان وعبد اللَّه بن الحارث عن زيد بن أرقم قال: لا أقول لكم إلا ما كان رسول اللَّه ﷺ يقول: "اللهم إني أعوذ بك من العجز والكسل، ((والبخل والجبن) (٢) والهرم وعذاب القبر) (٣)، اللهم آت نفسي تقواها، أنت وليها ومولاها، أنت خير من زكاها، اللهم اني أعوذ بك من علم لا ينفع، ونفس لا تشبع، وقلب لا يخشع، ودعاء لا يستجاب" (٤).حضرت عبد اللہ بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن أرقم ایک مرتبہ فرمانے لگے : میں تمہارے لیے وہی دعا کہتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجز آنے سے، اور سستی سے، کنجوسی سے اور بزدلی سے ، بڑھاپے سے اور قبر کے عذاب سے، اے اللہ ! تو میرے نفس کو متقی بنا دے تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے، تو بہتر پاکیزہ بنانے والا ہے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتانہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔