حدیث نمبر: 31063
٣١٠٦٣ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١): (حدثنا) (٢) ابن أبي عروبة عن قتادة ⦗٨٨⦘ (أن) (٣) سليمان بن يسار (٤) قال: القسامة حق قضى بها النبي ﷺ: بينما الأنصار عند رسول اللَّه ﷺ إذ خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول اللَّه ﷺ فإذا هم (بصاحبهم) (٥) يتشحط في دمه، فرجعوا إلى رسول اللَّه ﷺ فقالوا: قتلتنا (يهود) (٦) وسموا رجلًا منهم ولم تكن لهم بينة، فقال لهم رسول اللَّه ﷺ: "شاهدان من غيركم، حتى ادفعه إليكم برمته"، (فلم يكن لهم بينة فقال: استحقوا (بخمسين) (٧) قسامة، أدفعه إليكم برمته) (٨)، قالوا: إنا نكره إن نحلف على غيب، فأراد رسول اللَّه ﷺ أن يأخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الأنصار: يا رسول اللَّه، إن اليهود لا يبالون الحلف، متى نقبل هذا منهم يأتونا على آخرنا، فوداه رسول اللَّه ﷺ من عنده (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسامت کا معاملہ برحق ہے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ ہم انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی نکل گیا ، اچانک انہوں نے اپنے ساتھی کو دیکھا کہ وہ خون میں لت پت پڑا تڑپ رہا ہے ! تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے کہ یہود نے ہمارے آدمی کو قتل کردیا اور انہوں نے یہود کے ایک آدمی کا نام لیا، اور ان لوگوں کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : تمہارے علاوہ اگر دو گواہ گواہی دیں تو میں اس کو تمہارے حوالے کر دوں ؟ پس ان کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ پچاس قسمیں اٹھا لو میں اس کو تمہارے حوالہ کر دوں گا ؟ تو انصار کہنے لگے : ہم ناپسند کرتے ہیں کہ اَن دیکھی بات پر قسم اٹھائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچاس یہودیوں سے قسمیں لینا چاہیں تو انصار کہنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک یہود قسم کی پروا نہیں کرتے ہم کس طرح ان کی قسمیں قبول کرلیں یہ تو پھر ہمارے دوسرے لوگوں کو مار دیا کریں گے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی اپنے پاس سے دیت عطاء فرمائی۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ط، ك].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ط، هـ]: (عن).
(٤) في [هـ]: زيادة (و).
(٥) في [ط، هـ]: (بصاحبه).
(٦) في [ط، ع، هـ]: (اليهود).
(٧) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٨) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب أقضية رسول الله ﷺ / حدیث: 31063
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وورد من حديث سليمان بن يسار عن رجل من الأنصار، أخرجه مسلم (١٦٧٠)، وأحمد (١٦٦٤٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31063، ترقيم محمد عوامة 29715)