مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31048

باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب

كتاب أقضية رسول الله ﷺ

حدیث نمبر: 31048
٣١٠٤٨ - وعن أبان بن صالح عن مجاهد (قالوا) (١): تغايرت امرأتان لحمل بن مالك بن النابغة، فحملت إحداهما على الأخرى (بعمود) (٢) فسطاط فضربتها (فألقت) (٣) ما في بطنها وماتت، فرفع ذلك إلى رسول اللَّه ﷺ فقضى بديتها على عاقلة القاتلة وقضى في الجنين بغرة عبد أو أمة، فقال أبو القاتلة أو عمها: (أنودي) (٤) من (لا) (٥) (أكل ولا شرب) (٦) ولا صاح (ولا استهل) (٧)، ومثل ذلك يُطَلُّ، فقال رسول اللَّه ﷺ: "إن هذا يقول بقول شاعر، نعم فيه غرة عبد أو أمة" (٨).
مولانا محمد اویس سرور

اور ابان بن صالح، حضرت مجاہد سے نقل کرتے ہیں، یہ سب حضرات (امام ابو جعفر، سعید بن المسیب اور حضرت مجاہد) فرماتے ہیں کہ حمل بن مالک بن النابغۃ کی دو بیویوں نے ایک دوسرے سے غیرت کھائی، تو ان میں سے ایک نے خیمہ کی لکڑی اٹھا کر اس زور سے ماری کہ دوسری عورت نے مردہ بچہ جنا اور خود بھی مرگئی، پس یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالنے کا فیصلہ فرمایا۔ اور مردہ بچہ کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو قاتلہ عورت کا باپ یا چچا کہنے لگا : کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے نہ رویا ہے اور نہ ہی چلّایا ہے، اور اس قسم کا خون رائیگاں جاتا ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ شخص تو شاعر جیسا کلام کرتا ہے، جی ہاں ! مردہ بچہ کی دیت غلام یا باندی ہوگی۔

حواشی
(١) في [ط]: (قال).
(٢) في [أ، ط، ح]: (بعود).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وألقت).
(٤) أي: أندفع الدية، وفي [هـ]: (أندي).
(٥) في [ط]: (ألا).
(٦) في [جـ]: (شرب وأكل).
(٧) في [س، ك]: (فاستهل)، وفي [جـ]: بياض.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب أقضية رسول الله ﷺ / حدیث: 31048
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، منقطع حكمًا؛ مجاهد تابعي، وابن إسحاق مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31048، ترقيم محمد عوامة ---)