مصنف ابن ابي شيبه
كتاب أقضية رسول الله ﷺ
كتاب أقضية رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
٣١٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى بن) (١) زكريا عن أبيه عن خالد بن سلمة قال: حدثني محمد بن أبي (ضرار) (٢) قال: اختصم رجلان إلى النبي ﷺ فقضى على أحدهما، (قال) (٣): (فأحدَّ كأنه) (٤) ينكر (ويرى) (٥) غير ذلك فقال: النبي ﷺ: "أنما أنا بشر أقضي بما (أرى) (٦)، فمن قضيت من (حق) (٧) أخيه شيئًا فلا يأخذه" (٨).حضرت محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوئی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں میں سے ایک کے خلاف فیصلہ فرما دیا، محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ وہ آدمی گھورنے لگا، گویا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کا انکار کر رہا تھا اور اس کے برخلاف چاہ رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں صرف انسان ہوں جو مناسب سمجھتا ہوں میں وہ فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس اگر میں نے کسی کے لیے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے۔