مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30985
باب: اس آدمی کے بیان میں جو تہمت لگائے اور غائب بینہ کا دعوے کرے
في الرجل يقذف ويدعي بينة غيبا
حدیث نمبر: 30985
٣٠٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (علاثة) (١) محمد بن عبد اللَّه (العقيلي) (٢) (قال) (٣): قذف رجل رجلًا فرفعه إلى عمر بن عبد العزيز، فادعى ⦗٥٩⦘ القاذف البينة على ما قال له: بأرمينية -يعني غيبًا- فقال عمر بن عبد العزيز: الحد لا يؤخر، لكن إن جئت ببينة قبلت شهادتهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو علاثہ محمد بن عبداللہ عقیلی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی پر تہمت لگائی۔ سو اس شخص کو حضرت عمر بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کردیا گیا، پس تہمت لگانے والے نے اپنی بات پر بینہ کا دعویٰ کیا کہ وہ آرمینیہ میں ہے یعنی وہ غائب ہے۔ اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا : حد کو مؤخر نہیں کیا جاسکتا، لیکن اگر تم بینہ لے آئے تو میں ان کی گواہی قبول کرلوں گا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (غلامة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].