مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في النساء كيف يضربن؟ باب: عورتوں کے بیان میں کہ انہیں کیسے مارا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30980
٣٠٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) عامر قال: النساء لا يجردن ولا يمددن، يضربن ضربًا دون ضرب، وسوطًا دون سوط، وتتقى وجوههن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : عورتوں کو برہنہ نہیں کیا جائے گا ، اور نہ لمبے ہاتھ سے مارا جائے گا اور عام ضرب سے ہلکی ضرب، اور کوڑے سے ہلکا کوڑا مارا جائے گا اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (جابر عن).