مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في النساء كيف يضربن؟ باب: عورتوں کے بیان میں کہ انہیں کیسے مارا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30979
٣٠٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أشعث عن أبيه قال: شهدت أبا برزة ضرب أمة له قد فجرت وعليها ملحفة، ضربًا ليس بالتمطي ولا بالتخفيف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبرزہ کے پاس حاضر تھا آپ نے اپنی ایک باندی کو مارا جس نے بدکاری کی تھی۔ اور اس نے اوڑھنی پہنی ہوئی تھی اور ایسی مار کہ نہ بہت زیادہ سخت تھی اور نہ بہت ہلکی۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة حال والد الأشعث.