مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30949

باب: ملحد اور گمراہوں کا بیان، ان کی سزا کیا ہے؟

في الزنادقة: ما حدهم؟

حدیث نمبر: 30949
٣٠٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن أيوب بن نعمان قال: شهدت عليًا في الرحبة، وجاء رجل فقال: يا أميرالمؤمنين، إن هاهنا أهل بيت لهم وثن في دارهم يعبدونه، فقام علي يمشي حتى انتهى إلى الدار، فأمرهم فدخلوا فأخرجوا له تمثال رخام، فألهب علي الدار (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ایوب بن نعمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس کشادہ میدان میں حاضر تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : اے امیرالمومنین ! بیشک یہاں ایک گھر والے ہیں جن کے گھر میں ایک بت ہے وہ اس کو پوجتے ہیں، پس حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر چلنے لگے۔ یہاں تک کہ آپ اس گھر تک پہنچے آپ نے لوگوں کو حکم دیا تو وہ داخل ہوئے اور انہوں نے آپ کی طرف سنگ مرمر کا ایک مجسمہ نکالا، پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس گھر کو جلا دیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30949
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أيوب بن نعمان.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 29612»