٣٠٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن سويد بن غفلة أن عليًا حرق زنادقة بالسوق، فلما رمى عليهم بالنار قال: صدق اللَّه ورسوله، (قال) (١): ثم انصرف فاتبعته، (فالتفت) (٢) قال: (أ) (٣) سويد؟ قلت: نعم يَا أمير المؤمنين، سمعتك تقول شيئًا، قال: (يا) (٤) سويد، إني مع قوم جهال، فإذا سمعتني أقول: قال رسول اللَّه ﷺ (٥) فهو حق (٦).حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ملحدوں کو بازار میں جلا دیا پس جب آپ نے ان پر آگ ڈالی آپ نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا۔ پھر آپ واپس چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں : میں آپ کے پھے لح ہو لیا تو وہ متوجہ ہوئے اور پوچھا : کیا سوید ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں ! اے امیر المومنین، میں نے آپ کو کچھ فرماتے ہوئے سنا ! آپ نے فرمایا : اے سوید ! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ پس جب تم مجھے یوں کہتے ہوئے سنو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو وہ حق ہے۔