مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرتد عن الإسلام، ما عليه؟ باب: اسلام سے مرتد ہونے کے بیان میں اس شخص پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30926
٣٠٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي قال: قال علي: يستتاب المرتد ثلاثًا، فإن عاد (قتل) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ کفر کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقتل).