مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في رجل يقول للرجل: يا دعي، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30910
٣٠٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عصام عن الأوزاعي عن الزهري في الرجل يقول للرجل من العرب: إنك لمولى، قال: يضرب الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو عرب کے آدمی کو یوں کہہ دے : بیشک تو غلام ہے، آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی۔