مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في رجل يقول للرجل: يا دعي، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30908
٣٠٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل عن الشعبي قال: لو أن رجلًا قال لرجل: ادعاك عشرة، لم يكن عليه حد.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : اگر کوئی آدمی کسی آدمی کو یوں کہے : دس نے تیرے بارے میں دعوی کیا تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔