مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: يا خبيث يا فاسق باب: اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے خبیث، اے فاسق!
حدیث نمبر: 30905
٣٠٩٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أن أبا بكر قال: في الرجل يقول للرجل: يا خبيث يا فاسق، قال: قد قال قولًا سيئًا (و) (١) ليس فيه عقوبة ولا حد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق نے اس آدمی کے بارے میں جس نے آدمی کو یوں کہا : اے خبیث، اے فاسق، یوں فرمایا : تحقیق اس شخص نے بری بات کہی اور اس میں سزا اور حد نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، والحسن لا يروي عن أبي بكر.