مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: يا مخنث باب: اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے ہجڑے!
حدیث نمبر: 30903
٣٠٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا قال: يا مخنث، فليس عليه حد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب کوئی یوں کہے : اے ہجڑے ! تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔