مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: يا روسبيه باب: اس شخص کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے بدکار
حدیث نمبر: 30896
٣٠٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلي بن الحارث قال: حدثنا أبي عن غيلان بن جامع أن أشعث بن سليمان قال: جيء برجل إلى القاسم بن ⦗٣٨⦘ عبد الرحمن وهو قاض، (قال) (١): فشهد عليه أنه قال لرجل: يا روسبيح، فجلده الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبدالرحمن کے پاس ایک آدمی لایا گیا اس حال میں کہ آپ قاضی تھے، اور اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے کسی آدمی کو یوں کہا ہے : اے بدکار ! تو آپ نے اس پر حد جاری کی۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].