مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يسلم في الصلاة تسليمتين باب: جو حضرات نماز میں دونوں جانب سلام پھیرا کرتے تھے
حدیث نمبر: 3088
٣٠٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن إبراهيم بن محمد بن (المنتشر) (١) عن أبيه: أن إمام مسجد مسروق كان يسلم تسليمتين، فقلنا لمسروق: فقال: أنا أمرته بذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن منتشر کہتے ہیں کہ حضرت مسروق کی مسجد کے امام دو مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے، ہم نے اس بارے میں حضرت مسروق سے عرض کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ہی اسے ایسا کرنے کو کہا ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (المنتثر).