مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يضرب الرجل بالسيف، ويرفع عليه السلاح باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو تلوار سے مارے اور اس پر اسلحہ اٹھائے
حدیث نمبر: 30868
٣٠٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن شريك عن محمد بن عجلان عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من رفع علينا السلاح فليس منا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہم پر اسلحہ بلند کرے وہ ہم میں سے نہیں۔